پیپلزپارٹی چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں مضبوط ترین قوت بن چکی ہے ،ْلیاقت علی اعوان

پیپلزپارٹی ہی بہترین اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے،(ن) لیگ حکومت قائم شدہ اداروں کو تباہ کرنے کے درپے ہے ،ْصحافیوں سے گفتگو

منگل 20 فروری 2018 15:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی حلقہ چھ کے رہنماء لیاقت علی اعوان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں مضبوط ترین قوت بن چکی ہے۔اس وقت آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی ہی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوامی نمائندگی کا حق ادا کرنے کے ساتھ ساتھ بہترین اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے۔

ن لیگ کی حکومت بجائے اس کے آزاد کشمیر میں قائم اداروں کو مزید مضبوط کر کے ان میں بہتری لاتی وہ قائم شدہ اداروں کو تباہ کرنے کے درپے ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آمدہ انتخابات میں پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بھاری اکثریت میں کامیابی حاصل کرے گی اور بلاول پاکستان کے پہلے نوجوان وزیر اعظم بنیں گے پارٹی قیادت کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے اور الزام تراشی کرنے والوں کو عوامی عدالتے میں جواب دیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کی قیادت نے پاکستان کی ترقی خوشحالی دفاع سلامتی کے تحفظ اور جمہوریت کیلئے لازوال قربانیاں دیں ہیں جھوٹے وعدے کرنے والے آج تک اپنایک بھی وعدہ پورا نہیں کرسکے لوڈشیڈنگ ‘بیروزگاری‘غربت‘افلاس اور علاج معالجہ سے عوام محروم کسی مسیحا کے منتظر ہیں بلدیاتی انتخابات اور گڈ گورننس قائم کرنے کے دعویداروں نے میرٹ اور اقرباپروری کی انتہاء کر دی عوام پریشان حال ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ آزادکشمیر حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے الیکشن دوران عوام سے وعدہ کیا گیا تھا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کریں گے مگر آج آزادکشمیر بھر میں ہر گھنٹے بجلی بند کر دی جاتی ہے اورلوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12سے 16 گھنٹوں تک پہنچ چکا ہے اکلاس ملازمین سمیت ڈاکٹر لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دیگر اداروں کے ملازمین تنخوہواں پنشن اور مراعات نہ دیے جانے پر احتجاج کر رہے ہیں ملازمین کے حقوق کسی کو غضب نہیں کرنے دیں گے۔پیپلزپارٹی ہر فورم پر عوام اور ملازمین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنے حصے کا کردار ادا کریں گے ۔گزشتہ دور میں حلقہ چھ کے اندرسابق وزیر تعمیرات عامہ چوہدری رشید نے جو تعمیر وترقی کی وہ گزشتہ ساٹھ سالوں پر بھاری ہے۔

متعلقہ عنوان :