کوٹلی،منشیات فروشوں کے ساتھیوں کا پولیس پارٹی پر حملہ، گرفتار ملزم کو بھگا دیا

پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ، ملزمان کی تلاش میں پولیس کے چھاپے ،زخمی پولیس اہلکار ہسپتال منتقل

منگل 20 فروری 2018 15:50

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) منشیات فروشوں کے ساتھیوں کا پولیس پارٹی پر حملہ گرفتار ملزم کو بھگا دیا ۔تفتیشی افسر کا سر پھاڑ ڈ الا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرے روپوش ملزمان کی تلاش میں پولیس کے چھاپے زخمی پولیس اہلکار ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطاب ق تھانہ پولیس سہنسہ کو اطلاع ملی کے بدنام زمانہ منشیات فروش حبیب ولد سخی ساکن بھروئیاں منشیات لے کر بازار میں موجود ہے جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بروئیاں کے مقام پر ملزم کو دبوچ لیا اور اس کے قبضہ سے آدھا کلو چرس برآمد کر کے تھانہ پولیس سہنسہ منتقل کرنے کے لیے گاڑی میں ڈال کر تھوڑی دور گئے اس دوران منشیات فروش کے ساتھیوں اور رشتے داروں کو اطلاع مل گئی جس پر دس سے بارہ افراد نے پولیس کی گاڑی پر حملہ کر دیا اور تفتیشی آفسر غلام ربانی کو ڈانڈوں کے وار کر کے شدید زخمی کر کے ملزم کو لے کر فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ آئی اور زخمی ہونے والے اہلکار کو ہسپتال منتقل کر کے ملزمان کے خلافAPC/353/186/148/149/147/324/337کے تحت مقدمہ درج کر کے ایک ملزم سعید ولد مکھن کو گرفتار کر کے تھانے بند کر دیا جب کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :