مسلم لیگ( ن) آزاد کشمیرعوامی مسائل کو حل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے ،ْ ،ْراجہ فیصل آزاد

وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کا کشمیر کونسل کے اختیارات کو ختم کرنے کا اقدام تاریخی اہمیت کا حامل ہے ،ْصحافیوں سے گفتگو

منگل 20 فروری 2018 15:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء)مسلم لیگ ن پونچھ ڈویژن کے صدر راجہ فیصل آزاد نے کہا ہے کہ ختم نبوت کے بل کی منظوری کے بعد وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا کشمیر کونسل کے اختیارات کو ختم کرنے کا اقدام تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ ایکٹ 74 کا مجوزہ خاتمہ باشندگان ریاست کو با اختیار بنانے کا عملی اقدام ہو گا۔

کشمیرکونسل کے اختیارات آزادکشمیرحکومت کوملنے سے آزاد کشمیرحکومت بااختیاراورباوقار ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ( ن) آزاد کشمیرعوامی مسائل کو حل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔کشمیر کونسل کا خاتمہ آزادکشمیر کے عوام کی دیرینہ خواہش ہے جو اب پوری ہوتی نظر آرہی ہے۔

(جاری ہے)

اس حکومت سے قبل کسی حکومت نے بھی سنجیدگی سے اس سلسلہ میں کوشش نہیں کی۔بعض سیاست دان اس اہم معاملہ پر بھی سیاست کر رہے ہیں۔ راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میںمسلم لیگ (ن) کی حکومت آزادکشمیر کو بااختیار بنانے کے لیے عملی طور پر کام کر رہی ہے۔آزادکشمیر کے عوام ،مسلم لیگ ن کے کارکنان اس جدوجہد میں وزیر اعظم آزادکشمیر کے شابہ بشانہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ لودھراں کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کی بھاری اکثریت سے جیت نے 2018کے عام انتخابات کا نقشہ واضح کر دیا ہے۔مسلم لیگ ن پونچھ ڈویژن وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے ہر فیصلہ کی تائید کر تی ہے۔ راجہ محمد فاروق حیدر خان نے آزادکشمیر کو بااختیار بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔