آزادکشمیر کے مایا ناز کرکٹر اور کوچ نیئر شہزاد عباسی پشاور زلمی کے ساتھ منسلک ہو گئے

چیئر مین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے نیئر شہزاد عباسی کو آزادکشمیر میں پشاور زلمی کا نمائندہ مقرر کر دیا

منگل 20 فروری 2018 15:50

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) آزادکشمیر کے مایا ناز کرکٹر اور کوچ نیئر شہزاد عباسی پشاور زلمی کے ساتھ منسلک ہو گئے چیئر مین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے نیئر شہزاد عباسی کو آزادکشمیر میں پشاور زلمی کا نمائندہ دے مقرر کردیا۔چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے دبئی میں گلوبل زلمی لیگ کے فائنل میچ کی تقریب میں شرکت کی ان کے ہمراہ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی، سپن بائولنگ کوچ ثقلین مشتاق اور سٹار کرکٹر حسن علی نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کے دوران جاوید آفریدی نے اعلان کیا کہ کشمیر کے لوگوں کے ساتھ ہماری لا زوال محبت ہے۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے دبئی زلمی کے کوچ نیئر شہزاد عباسی کی کرکٹ کے فروغ کے حوالے سے مثالی کردار ہی.

انھوں نے نیئر شہزاد عباسی کی خدامات اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے اعلان کیاکہ نیئر شہزاد عباسی کو پشاور زلمی کا آزادکشمیر میں نمائندہ مقرر کرتے ہیں. انھوں نے کہا کہ پشاور زلمی آزادکشمیر کے کھلاڑیوں کے لئے اقدامات اٹھائے گی تاکہ وہاں کی کرکٹ بہتر ہو سکے اور نیا ٹیلنٹ تلاش کیا جا سکی. نیئر شہزاد عباسی کو پشاور زلمی کے ساتھ منسلک کونے پر آزادکشمیر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی.آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیرکی اہم شخصیات اور کرکٹرزکی جانب سے جاوید آفریدی کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا گیا.

کشمیری کرکٹرز اور اہم سخصیات کا کہنا تھاکشمیر کے شائقین کی ایک بڑی تعداد پشاور زلمی کی فین ہی. جاوید آفریدی نے ہمیشہ کشمیر کی کرکٹ کی بات کی اور انھوں نے پی اس ایل میں بھی کشمیر کی ٹیم کو شامل کرنے کے حوالے سے جو کاوشیں اور کوششیں کیں وہ لائق تحسین ہیں.کرکٹ حلقوں کا کہنا تھا کہ جاوید آفریدی نے نیئر شہزاد عباسی کو پشاور زلمی سے منسلک کر کے کشمیریوں کے دل جیت لیے ہیں. نیئر شہزاد عباسی کشمیر کے لیجنٹ کرکٹر ہیں پوری دنیا میں وہ ایک پہچان رکھتے ہیں ان کو پشاور زلمی کے ساتھ منسلک کرنا خو ش آئند ہ ہی. نیئر شہزاد عباسی کو آزادکشمیر اور مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر سے مبارکبادیں۔

متعلقہ عنوان :