ساہیوال، سینٹرل جیل میں زیر حراست ملزم کی پراسرار ہلاکت، ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج کا عدالتی تحقیقات کا حکم

منگل 20 فروری 2018 15:50

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) سینٹرل جیل ساہیوال میں تھانہ اوکانوالہ بنگلہ کا ڈکیتی اور اسلحہ ایکٹ کے دو مقدمات میں گرفتار ملزم بشارت علی کو بند کیا گیا جس کی وارد میں گز شتہ رات حالت خراب ہو گئی اور بے ہوشی کی حالت میں سول ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا جس پر پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی حوالاتی کے ورثاء کا چک 91بارہ ایل سے ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال نے حوالاتی کی موت کی عدالتی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور انکوائری آفیسر جو ڈیشل مجسٹریٹ حماد رضا کو مقرر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :