ساہیوال، این او سی جاری نہ کر نے پر ڈپٹی کمشنر کے خلاف مذہبی جماعتوں کاروڈ بلاک کر کے مظاہرہ اور دھرنا

منگل 20 فروری 2018 15:50

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) جماعت اہلسنت،جمعیت علمائے پاکستان ،سنی تحریک کے سینکڑوں کارکنوں ،خواتین اور بچوں نے 3مر لہ ہائوسنگ سکیم کے مکینوں نے فرید ٹائون روڈ پر ڈپٹی کمشنر دفاتر کے مین گیٹ آگے دھرنا دے کر روڈ بلاک کر دی اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال شوکت علی کھچی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر کے خلاف نعرے بازی کی اور تین مر لہ ہائوسنگ کالونی کی مسجد کی سیل کھو لنے اور این او سی جاری کر نے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

اس مظاہرہ کی قیادت تینوں جماعتوں کے عہدیدار مفتی مظہر فرید،مفتی امام بخش ندیم ،محمد اعجاز قادری،مولانا طارق ،رانا محمد شبیر،مولانا غلام مصطفیٰ اور حاجی منور حسین نے کی ۔مظاہرین کے وفد سے ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے مذاکرات کے بعد این او سی چک 80فائیو آر ہائوسنگ کالونی مسجد کے جاری کر نے کی یقین دہانی کرائی تو مظاہرین نے ٹریفک بحال کر دی دھرنا اور احتجاج ختم کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :