ساہیوال، ڈاکوبیوپاری سے موٹر سائیکل اور نقدی لوٹ کرفرارہو گئے

منگل 20 فروری 2018 15:50

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) نواحی چک 86سکس آر کے قریب نور شاہ ساہیوال روڈ پر تین ڈاکوئوں نے پستول دکھا کرایک بیوپاری ظفر اقبال سے ایک لاکھ چھ ہزار رو پے کی نقدی اور مو ٹر سائیکل چھین لی اور فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

چک 54جی ڈی کا ظفر اقبال اپنی مو ٹر سائیکل پر نور شاہ جارہا تھا کہ راستہ میں تین ڈاکوئوں نے لوٹ لیا ۔پولیس فرید ٹائون نے مقدمہ 397,392ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :