ساہیوال، زکوٰة فنڈ کی ادویات کی بندش پر میڈیکل سپر ٹنڈنٹ کے خلاف روڈ بلاک کر کے مظاہرہ

منگل 20 فروری 2018 15:50

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) ڈسٹر کٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپر ٹنڈنٹ ڈاکٹرا عجاز حیدر کے خلاف سول شل ویلفئیر کے مریضوں کی زکوٰة فنڈ سے ادویات کی بندش پر سینکڑوں مریضوں نے احتجاجی مظاہرہ روڈ بلاک کر کے ہسپتال کے مین گیٹ نورشاہ ساہیوال روڈ پر کیا اور میڈیکل سپر ٹنڈنٹ کے رویہ کے خلاف ایک مریض محمد یوسف نے خود پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگانی(خود دسوزی) کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنا دیا اور پولیس پکڑ کر لے گئی ۔

محمد یوسف دل کا مریض ہے جسے ایک ہفتہ کے لئے ایم ایس نے زکوٰة فنڈ سے دوائی بند کر رکھی ہے مریضوں کی حالت نازک ہو گئی احتجاجی مظاہرین نے بتایا کہ میڈیکل سپر ٹنڈنٹ نے زکوٰة فنڈ سے بھی کمیشن طلب کیا ہے ۔کمیشن نہ ملنے پر سینکڑوں مریضوں کی ادویات بند کر دی ہیں جس سے غریب اور مستحق مریض ادویات کی بندش سے قریب المرگ ہو گئے ہیں اگر مریض مر نا شروع ہو گئے تو سینکڑوں مریضوں کی موت کی ذمہ داری میڈیکل سپر ٹنڈنٹ پر عائد ہوگی ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے الزام لگایا کہ میڈیکل سپر ٹنڈنٹ کے رویہ کے خلاف ہسپتال کے ایک نوجوان ٹھیکیدار وقاص احمد نے 19لاکھ روپے کے بل کی عدم ادائیگی پر گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر کے جان دے دی ۔پولیس نے مو قع پر پہنچ کر مذاکرات کئے اور ایک گھنٹہ کے بع دٹریفک بحال کرائی اور مریضوں کی یادداشت کمشنر ساہیوال کو پیش کر دی۔

متعلقہ عنوان :