نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے ،ْچودھری اختر علی

آئندہ الیکشن میں تمام مخالفین ملکر بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) کا مقابلہ نہیں کر سکیں گے ،ْبیان

منگل 20 فروری 2018 15:50

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے ،آئندہ الیکشن میں تمام مخالفین ملکر بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) کا مقابلہ نہیں کر سکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ایم پی اے چودھری اختر علی خاں،چیئرمین میونسپل کمیٹی کامونکے چودھری سجاد احمد خاں،سینئر مسلم لیگی رہنما محمد اسلام مغل،سماجی سیاسی رہنما چودھری کاشف ریاض ورک،کونسلرز بابا سیٹھ محمد حنیف اور سیٹھ محمد الیاس نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور حلقہ این اے ایک سو بیس کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے ورکروں کو الیکشن سے جس طرح دور رکھا گیا پولنگ بوتھ کے اندر اور باہر ان کو ووٹ کاسٹ کرنے میں جس طرح رکاوٹیں ڈالیں گئیں اس کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوںنے پاکستان بھر میں ضلع ،تحصیل ، اور یوسی کی سطح پر سوشل میڈیا ٹیمیں تشکیل دے کر ان کو ذمہ داریوں سونپی ،نوجوانوں نے ا ن ذمہ داریاں احسن طریقہ سے نبھا کر لودھراں کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی اے ٹی ایم کو اکھاڑ کر باہر پھینکا اور جیت میں نمایاں کردار اداکیا اس ہار سے پی ٹی آئی کے غبارے سے نا صرف ہوا نکل گئی بلکہ اس کا غرور اور گھمنڈ خاک میں مل گیا وہ چور دروازے سے اقتدار میں آنے کا جو سپنا دیکھ رہے ہیں عوام کبھی اس سپنے کو پورا نہیں ہونے دیں گے۔