سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد رفیق کے بڑے بھائی محمد وحید انتقال کر گئے

کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن، پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن، سندھ ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن اور دیگرکھیلوں سے وابستہ شخصیات کا اظہار تعزیت

منگل 20 فروری 2018 15:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد رفیق کے بڑے بھائی محمد وحید رضائے الہیٰ سے حیدرآباد میں انتقال کر گئے، سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ڈاکٹر قیصر جتوئی سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر جاوید کیانی سیکریٹری محمد اجمل ، اعجاز احمد، محمد عارف، فاروق نادر، عمیر خان، نظیر بھٹی، پا کستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے صدر عمیر خان سیکریٹری خالد بروہی ، سندھ ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری نفیس احمد کراچی ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد راشد سندھ جوڈو ایسوسی ایشن وومن کی سیکریٹری کنزہ بلوچ،عروج فاطمہ، واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کے سرپرست ایم شمیم قریشی، قمرالسلام پیارے، سابق نیشنل ایتھلیٹس محمد اسماعیل اور دیگر کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد رفیق سے ان کے بڑے بھائی کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیاہے اور دعا کی کے اللہ تعالیٰ مرحوم کے لواحقین کو صبروجمیل عطا کرے۔

متعلقہ عنوان :