کراچی میں دوسرے روز بھی دھند کا راج،حدنگاہ 500میٹر تک محدود

منگل 20 فروری 2018 15:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) کراچی میں دوسرے روزمنگل کو بھی دھند کا راج رہا، جہاں ائیرپورٹ، سپرہائی وے، گلشن حدید اور گلشن معمار میں حد نگاہ 500میٹر تک محدود ہو کر رہ گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں دوسرے روز بھی دھند کا راج رہا، جہاں ائیرپورٹ، سپرہائی وے، گلشن حدید اور گلشن معمار میں حد نگاہ پانچ سو میٹر تک محدود ہو کر رہ گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سورج نکلنے کے ساتھ ساتھ دھند کم ہوتی جائے گی۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق دھند کے باعث فلائٹ شیڈول متاثر نہیں ہوا، تمام پروازوں کی روانگی اور آمد معمول کے مطابق رہی، جبکہ کراچی کے علاوہ سندھ کے کئی علاقوں بھی دھند کی لپیٹ میں رہے جس کے باعث ڈرائیوروں کو مشکلات کا سامناکرناپڑا۔

متعلقہ عنوان :