نیشنل بینک آف پاکستان نے 08کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی ایوارڈز جیت لیے

منگل 20 فروری 2018 15:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) نیشنل بینک آف پاکستان نے سی ایس آر سمٹ اینڈ ایوارڈ کی دو پروقار تقریبات میں 08ایوارڈز جیت لیے۔ ان تقریبات کا انعقاد کراچی اور اسلام آبادمیں ہوا۔نیشنل بینک کے ویژن اور سی ایس آر سرگرمیوں سے متاثر ہو کر دونوں اداروں نیشنل فورم فار ہیلتھ اینڈ انوائرنمنٹ اور دی پروفیشنل نیٹ ورک نے مشترکہ طور پر نیشنل بینک کے گراں قدرخدمات کامختلف شعبوں میں اعتراف کیا۔

نیشنل بینک آف پاکستان نے کل8 پروقار ایوارڈز جیتے ہیں جن میں سے 4اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کے دوران اسپورٹس اینڈ کلچرل سپورٹ،کاز ایڈووکیسی اینڈ اوایئرنیس کیمپین اور بیسٹ سروسز ان ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن کے شعبوں میں جیتے۔ اس کے علاوہ انٹرنیشنل سی ایس آر سمٹ اینڈ ایوارڈز کے ساتویں ایڈیشن اورسی ایس آر گیلری میں اپنی نوعیت کا پہلا ایوارڈجیتا جس کا انتظام اور دی پروفیشنل نیٹ ورک اور ایتھکل بزنس اپ ڈیٹ نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

(جاری ہے)

نیشنل بینک کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ اینڈ ونگ ہیڈ سی ایس آر ، اویس اسد خان نے ادارے کی جانب سے ایوارڈ وصول کیے جس کے لیے تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر اویس اسد خان نے کہا،’’پاکستان میں مستقبل بنیادو ں پر جاری سی ایس آر کی کوششوںمیں پیش پیش رہنے کے بعد ایسے ڈئنامک پلیٹ فارم پر بینک کی خدمات کا اعتراف ایک زبردست اعزاز ہے۔

‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ تمام لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کی کوششوں کا اعتراف جبکہ نیشنل بینک کے لیے ایک اور سنگ میل ہے۔بعد ازاں، نیشنل بینک نے چار مزید ایوارڈز نیشنل فورم فار ہیلتھ اینڈ انوائرنمنٹ کی سی ایس آر سمٹ ایند ایوارڈز کے دسویں ایڈیشن میں جیتے جس کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔ یہ ایوارڈز اسپورٹس اینڈ ری کریئشنل سرگرمیوں، کارپوریٹ لیڈرشپ، بیسٹ سی ایس آر منیجر فار دی ایئر 2017 اور ان کے علاوہ ویمن ویلفیئر، امپاورمنٹ اینڈ ڈیویلپمنٹ میں دئیے گئے ۔ساتویں انٹرنیشنل سی ایس آر سمٹ، ایوارڈز اینڈ سی ایس آر گیلری میں سندھ کے گورنر ، محمد زبیر مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کراچی میں مختلف شعبوں میں جیتنے والوں کے درمیان ایوارڈز تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :