ہر کام میں جدت لارہے ہیں، جس سے اہلیان کو ریلیف ملنا شروع ہوگیا ہے، چیئرمین ضلع کونسل کراچی

کھیلوں اور تعلیمی سر گرمیاں میں آ گئے بڑھنے والوں کی ضلع کونسل کی جانب سے حوصلہ افزائی کی جارہی ہے، سلمان عبداللہ مراد

منگل 20 فروری 2018 15:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء)چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبد اللہ مراد نے کہاہے کہ ہر کام میں جدت لارہے ہیں، جس سے اہلیان کو ریلیف ملنا شروع ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

کھیلوں اور تعلیمی سر گرمیاں میں آ گئے بڑھنے والوں کی ضلع کونسل کی جانب سے حوصلہ افزائی کی جارہی ہے، نامور کھلاڑیوں اورسینئر اساتذہ پر مشتمل ایک بورڈ تشکیل دینے کی حکمت عملی پر کام ہورہا ہے جس سے میرٹ پر نوجوان اپنی صلاحیتوں پر آگے آئیں گے ایسا انداز خدمت اپنایا ہے جس سے بنیادی سہولیات کی فراہمی میں آسانی پیدا ہو۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی ولی محمد گوٹھ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کہ موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ ایسی پالیسی متعارف کروارہے ہیں جس سے ضلع کونسل کا ٹیلنٹ خود نکھر کے سامنے آئے گا ہر کام کو میرٹ پر کررہے ہیں جس کی ہدایت بلاول بھٹو زرداری نے دی ہیں سندھ بھر میں ترقیاتی انقلاب ان کے وژن کی بدولت ہے ضلع کونسل تما م کھیلوں کی فروغ کر کے مثال قائم کررہا ہے ترقیاتی پروجیکٹ ودیگر مسئلے ومسائل کے علاوہ کھیل بھی زندگی کا اہم جز ہے جس سے انسان میں مثبت سوچ جنم لیتی ہے