Live Updates

بھابھی کو کے پی کے کا دورہ کب کروائیں گے،صحافی کا عمران خان سے سوال

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 20 فروری 2018 15:48

بھابھی کو کے پی کے کا دورہ کب کروائیں گے،صحافی کا عمران خان سے سوال
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20فروری 2018ء) بھابھی کو کے پی کے کا دورہ کب کروائیں گے،صحافی نے عمران خان سے سوال کیا۔عمران خان نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں ابھی سوچا نہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے تیسری شادی اپنی روحانی پیشوا بشری مانیکا سے کی ۔جو کہ ایک با پردہ خاتون ہیں اور نکاح کی تقریب کے دوران بھی بشری مانیکا پردہ میں تھیں۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے عمران خان بھی اپنے ٹی وی انٹر ویو ز میں یہ بات کر چکے ہیں بشری مانیکا پردہ کرتی ہیں اور میں ان سے جتنی بار بھی ملا وہ پردے میں تھیں۔تاہم آج عمران خان نے اپنی شادی کے بعد پہلا سیاسی دن گزارا اور پشاور میں کرکٹ سٹیڈیم کا افتتاح کیا۔۔عمرا ن خان سے جب صحافی نے سوال کیا کہ بھابھی تو پنجاب سے تعلق رکھتی ہیں آپ انہیں کے پی کے کا دورہ کب کروائیں گے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں نے اس متعلق ابھی کچھ سوچا ہی نہیں ہے۔یاد رہے کہ عمران خان کی تیسری بیوی کے بارے میں یہ خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ وہ خود کو سیایس سر گرمیوں سے دور رکھیں گی۔اور بنی گالا میں ہی قیام کریں گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :