عوام کے ساتھ حسن سلوک اور اچھاروایہ رکھنا پولیس کیلئے نیک نامی کا باعث بنے گا‘ڈاکٹر مسعود سلیم

منگل 20 فروری 2018 15:40

ھنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں سال 2018لوئر کورس دوسرے بیج کی فرسٹ ٹرم پاسنگ آئوٹ پریڈ کا انعقاد ،1293ریکورٹس تربیت مکمل کر کے فارغ ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں سال 2018فرسٹ ٹرم لوئر کورس دوسرے بیج کا پاسنگ آئوٹ پریڈ منعقد ہوا۔ پریڈ کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ہنگو ڈی آئی جی ڈاکٹر مسعود سلیم تھے۔

تقریب میں ڈپٹی کمانڈنٹ پی ٹی سی میاں نصیب جان ، ایس پی ایڈ من پیر محسن شاہ کے علاوہ پولیس افسران اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔پریڈ معائنہ کے بعد خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ پی ٹی سی ڈی آئی جی ڈاکٹر مسعود سلیم نے کہاکہ آج خوشی کا دن ہے کہ آپ لوگوں نے لوئر کورس دوسرے بیج کے چار ماہ تربیت مکمل کیا۔

(جاری ہے)

اس کھٹن مراحل سے گزر کر آپ لوگوں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔

اس تربیت کو اپنے عملی زندگی میں لانا ضروری ہے تا کہ آپ لوگ اپنی ذمہ داری ایمانداری سے ادا کریں اورجو حلف آپ نے اٹھایا اس کے ہر حال میں پاسداری کریں۔ہم سب عوام کے خادم ہے اور ہمیں اپنے ڈیوٹیوں کے دوران انسانیت کا خاص خیال رکھنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ حسن سلوک اور اچھاروایہ رکھنا ،پولیس کے لئے نیک نامی کا باعث بنے گا ۔

اس بات سے انکار نہیں کہ خیبر پختونخواہ پولیس نے کم وسائل کے باوجود دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کیاہے اس جنگ میں ہمارے بہت سے قابل آفیسر ز اور اہلکاروں نے جام شہادت نوش کی ہیں اورہم ان قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے بلکہ ہر حال اپنے ملک و علاقے کا دفاع کریں گے۔ پاسنگ آئوٹ پریڈ میں 1293افسران و اہلکار پاس آئوٹ ہوئے جن میں 6خواتین بھی شامل ہے جبکہ 1105لوئر کورس کے ریکروٹس پاس آئوٹ ہوئے جبکہ جوٹے کراٹے کے 15،پلاٹون کمانڈر 4،سیکشن کمانڈر 43،ہیوی ویپن کورس 52،محرر کورس 42،اور رجسٹرار 31ریکروٹس پاس آئوٹ ہوئے ۔

پریڈ کے دوران پاس آئوٹ ہونے والے ریکروٹس کے چاق و چوبند دستوں نے مہمان خصوصی کو چبوترے کے سامنے سلامی دی جبکہ پریڈ کے دوران جوٹے کراٹوں کے مختلف کرتب بھی دیکھائے گئے ۔

متعلقہ عنوان :