ْاے این پی لندن کے جنرل سیکرٹری سید عظیم خان کی نماز جنازہ (آج) باجوڑ میں ادا کی جائے گی

منگل 20 فروری 2018 15:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء)عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ کے جنرل سیکرٹری گل افضل خان کے بھائی اور اے این پی لندن کے سابق جنرل سیکرٹری سید عظیم خان کی نماز جنازہ (آج) بدھ 3بجے شاہ نرے باجوڑ میں ادا کی جائے گی اور انہیں بعد ازاں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا، گزشتہ روز لندن میںان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی تھی۔