گلگت ،عوام غیر معیاری اشیاء کی نشاندہی کریں، حسین احمد رضا چوہدری

منگل 20 فروری 2018 15:30

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء)اسسٹنٹ کمشنر /ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت حسین احمد رضا چوہدری نے کہا ہے کہ عوامی شکایات نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ48گھنٹوں میں گلگت میونسپل حدود میں فروخت ہونے والے تمام کوکنگ آئل ،ڈالڈا ،ود یگر خودہ آئلز کے معیار کی تحقیقات کیلئے نمونے جات کو پنجاپ فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری اور اسلام آباد فوڈ ٹیسٹنگ بھجوائے جائیں گے ،اس سلسلے میں میونسپل فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی نے تمام کوکنگ آئیلز اور ڈالڈا کے نمونہ جات کو جمع کر کے 48گھنٹوں کے اندراندر بجھوا دیں گے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ گلگت کے حدود میں فروخت ہونے والے خودہ تیل ،ڈالڈ ا وغیر معیاری ہے یا نہیں ،انہوں نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کے ساتھ تعاون کریں غیر معیاری اشیاء کی نشاندہی کریں انتظامیہ اور میونسپل فوڈ سیکشن بھرپور کاروائی کر ے گی جبکہ اس سلسلے میں پہلے سے ہی روزانہ کی بنیادوں پر چھاپہ مارکاروائیاں جاری ہے ۔