قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی موسم سرما کی تعطیلات کے بعد نصابی سرگرمیاں کا آغاز

منگل 20 فروری 2018 15:30

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میںموسم سرما کی تعطیلات کے بعد نصابی سرگرمیاں کا آغاز ہو گیا ‘ پہلے روز یونیورسٹی میں طلباء کی آمد سے یونیورسٹی کی رونقیں بحال ہوگئی ۔نیاداخلہ لینے والے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد یونیورسٹی میں حاضر رہی۔

(جاری ہے)

نئے آنے والے طلبہ و طالبات کو یونیورسٹی کے مختلف ڈپارٹمنٹ میں تعریفی سیشن رکھا گیا۔

جس میں یونیورسٹی ڈپارٹمنٹس اور پروگراموں کے حوالے سے آگاہ کیاگیا۔ نئے آنے والے طلبہ و طالبات نے یونیورسٹی میں پہلے روز کو اپنے زندگی کا یاد گار لمحہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہم ایک نئے عزم کے ساتھ یونیورسٹی میں آئیں ہیں ۔ مستقبل میں یونیورسٹی سے فارغ ہوکر یونیورسٹی کا نام پوری دنیا میں روشن کرنے سمیت ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھر پور حصہ ڈال لینگے ۔

متعلقہ عنوان :