قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

منگل 20 فروری 2018 15:30

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا علان کردیا۔

(جاری ہے)

کے آئی یو شعبہ امتحانات کے آفس سے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق مجموعی نتائج کاتناسب 36.74 فیصد رہا ۔انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو میں 4011 طلبہ و طالبات نے شرکت کیا۔جن میںسے 1460کامیاب رہے جبکہ 2551طلباء فیل ہوئے ۔کے آئی یو شعبہ امتحانات کے مطابق طلباء اپنی رزلٹ کے آئی یو آفیشل ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں ۔