خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی، ریاض احمد مسعو د

منگل 20 فروری 2018 15:30

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) ڈائریکٹر جنرل کے پی کے فوڈ اتھارٹی ریاض احمد مسعود نے کہا کہ خیبر پختون خوا فوڈ اتھارٹی گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی اور گلگت بلتستان میں ناقص ،مضر صحت اشیاء خوردہ نوش کی جانج پڑتال کیلئے جدید فوڈ ٹسٹنگ لیبارٹری کے قیام کیلئے معاونت کرے گی اس سلسلے میں جلد فیصلہ کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ کے سیکرٹری راجہ مرزا کریم کی قیادت میں کونسل بورڈ کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا ،اس سے قبل سیکرٹری گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ راجہ مرزا کریم اور وفد کا دفتر آمد پر سٹاف کے ہمراہ ولہانہ اورانتہائی گرم جوشی سے استقبال کرتے ہوئے وفد کو خوش آمدید کہا۔

(جاری ہے)

جی بی کونسل بورڈ کے سیکرٹری راجہ مرزا کریم نے لوکل کونسل بورڈ کے حوالے سے تفصیلاً آگاہ کیا اور انہیں گلگت بلتستان میں ناقص اشیاء خودہ نوش کی تدارک کیلئے گفت شنید کی ،ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا ریاض احمد مسعود نے جی بی لوکل کونسل بورڈ کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور ناقص اشیاء خودہ نوش کے تدارک کیلئے تینیکی تعاون کا بھی یقین دلایا اس سلسلے میں جی بی لوکل کونسل بورڈ کے ساتھ تعلقات اور رابطے مضبوط کریں گے تاکہ انسانی خوراک میں ملاوٹ کرنے والے مافیا کے عزائم کو ناکام بنایا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :