دو چینی افراد نے شغلاً آگ لگانے کے بعد سیلفیاں بنائیں

خطرے کا باعث بننے والی آگ بھڑکانے پر تین سے دس سال قید کی سزا ہے

منگل 20 فروری 2018 15:20

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 فروری2018ء)چین کے نئے قمری سال کی تقریبات چین کے آگ بجھانے والے عملے کے لیے انتہائی مصروف وقت ہے۔ کیونکہ تعطیلات کے دوران پٹاخے چلانے اور آتش بازی کرنا چین کی روایت ہے۔عوامی سلامتی کے لیے خطرے کی لاحق آگ لگانے پر تین سال سے دس سال قید کی سزا دی جاسکتی ہے۔گزشتہ روز دو چینی افراد نے ایک کھیت میں جان بوج کر آگ لگانے کے بعد تصاویر اتاری اور آگ بجھانے والے محکمے نے ان کی شدید مذمت کی ہے۔

ان افراد کی کھینچی ہوئی تصاویز وائرل کی گئی ان میں سے بعض تصاویر میں دونوں افراد کو تنکوں آگ لگاتے اور خوشک شاخوں کے ذریعے آگ بھڑکاتے ہوئے دیکھایا گیا ہے۔ تصاویر پوسٹ کیے جانے کے کئی گھنٹو ں کے بعد چین آگ بجھانے والے محکمے نے اپنے وی بو اکائونٹ پر یہ تصاویر جاری کی اور لکھا کہ تمہاری عمریں تیس سال ہیں کیا تمہیں نہیں پتہ کے آگ لگانا غیر قانونی ہے۔

(جاری ہے)

یہ پیغام انہوہی پولیس کے دو وی بو اکائونٹس کے علاوہ کئی دوسرے انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں نے تیزی سے شیئر کیں۔ ایک شخص نے وی بو پر لکھا یہ ماحولیاتی آلودگی کی ایک قسم ہے کہ ہر شخص کو ماحول کے تحفظ پر توجہ دینی چاہیے۔ لیکن یہ اسے تباہ کررہے ہیں۔ جس شخص نے یہ تصویریں چسپاں کیں نے بعد ازاں وی بو پر اپنا اکائونٹ حزف کردیا۔