کرنسی اسمگلنگ کیس ، سماعت 22 مارچ تک ملتوی،ایان علی پیش نہ ہوئی تو اشتہاری قرار دیدیا جائے گا، کسٹم عدالت

منگل 20 فروری 2018 15:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 فروری2018ء) کسٹم عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایان علی پیش نہ ہوئیں تو انہیں اشتہاری قراردے دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

منگل کو راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی، تاہم ڈالر گرل ایان علی عدالت میں پیش نہ ہوئیں۔ سماعت کے دوران عدالت نے ایان علی کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے ان کی حاضری معاف کردی۔کسٹم عدالت نے ڈالر گرل کو پیشی کا آخری موقع دیتے ہوئے کہا کہ اگر ملزمہ آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئیں تو انہیں اشتہاری قرار دے دیا جائے گا۔ بعدازاں ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت 22 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :