Live Updates

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس(آج) ہو گا ،چیئرمین تحریک انصاف اجلاس کی صدارت کریں گے

اجلاس میں وزیر اعظم کے قومی اسمبلی میں حالیہ خطاب کا تجزیہ، پارلیمان میں تحریک انصاف کا آئندہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا

منگل 20 فروری 2018 15:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اہم ترین اجلاس(آج) اسلام آباد میں منعقد ہو گا چیئرمین تحریک انصاف اجلاس کی صدارت کریں گے۔

(جاری ہے)

پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے اراکین شریک ہوں گے اجلاس میں وزیر اعظم کے قومی اسمبلی میں حالیہ خطاب کا تجزیہ کیا جائے گا، پارلیمان میں تحریک انصاف کا آئندہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا حکومتی جماعت کی جانب سے آئین میں ترمیم کی کوششوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات