سلیکشن نہ ہونے پرسابق انٹرنیشنل کرکٹرعامر حنیف کے بیٹے محمد زریاب نے خودکشی کرلی

میرے بیٹے کو اتنا پریشرائز کیا گیا کہ وہ خودکشی پر مجبور ہوگیا,میرا بیٹا تو چلاگیا لیکن دوسروں کے بیٹوں کو بچایا جائی,سابق انٹرنیشنل کرکٹر عامر حنیف کا بیان

منگل 20 فروری 2018 15:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 فروری2018ء) سابق انٹرنیشنل کرکٹر عامر حنیف کے بیٹے محمد زریاب نے مبینہ طور پر ٹیم میں سلیکشن نہ ہونے پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی تاہم کرکٹر عامر حنیف نے کہا ہے کہ میرے بیٹے کو اتنا پریشرائز کیا گیا کہ وہ خودکشی پر مجبور ہوگیا۔ انہوں نے درخواست کی کہ 'میرا بیٹا تو چلاگیا لیکن دوسروں کے بیٹوں کو بچایا جائے ۔

تفصیلات کے سابق انٹرنیشنل کرکٹرعامر حنیف کے بیٹے محمد زریاب نے سلیکشن نہ ہونے پر خودکشی کرلی ہے ۔پولیس کے مطابق محمد زریاب کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔ مقتول کے اہلخانہ کی جانب سے پولیس سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ دوسری طرف محمد زریاب کے والد عامر حنیف ن نے کہا ہے کہ میرا کا بیٹا انڈر 19 ٹیم میں کھیل چکا تھا اور زائد العمر قرار دیئے جانے پر دلبرادشتہ تھا۔

(جاری ہے)

میرے بیٹے کو اتنا پریشرائز کیا گیا کہ وہ خودکشی پر مجبور ہوگیا۔ انہوں نے درخواست کی کہ 'میرا بیٹا تو چلاگیا لیکن دوسروں کے بیٹوں کو بچایا جائے۔واضح رہے کہ محمد زریاب، عامر حنیف کا بڑا بیٹا اور فرسٹ ایئر کا طالب علم تھا۔واضح رہے کہ گذشتہ ماہ لاہور میں ہونے والے انڈر 19 ٹورنامنٹ میں محمد زریاب نے کراچی کی نمائندگی کی تھی، اس دوران انجری کے باعث انہیں واپس بھیج دیا گیا تھا اور کوچز نے کہا تھا کہ انہیں ٹیم میں شامل کیا جائے گا لیکن ایسا نہیں ہوا، جس پر دلبرداشتہ ہوکر محمد زریاب نے گذشتہ رات خودکشی کرلی۔

متعلقہ عنوان :