ہر ادارہ اپنی آئینی حد میں رہے تو مسائل پیدا نہ ہوں‘ سپیکر قومی اسمبلی

پارلیمنٹ اور عدلیہ کو آمنے سامنے لانے کے حق میں نہیں ہوں، سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات میں گفتگو

منگل 20 فروری 2018 15:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 فروری2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ہر ادارہ اپنی آئینی حد میں رہے تو مسائل پیدا نہ ہوں‘ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ پارلیمنٹ اور عدلیہ کو آمنے سامنے لانے کے حق میں نہیں ہوں۔

(جاری ہے)

منگل کو سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے چوہدری نثار نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی پارلیمانی امور اور موجودہ سیاسی تنائو کے خاتمہ کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چوہدری نثار نے کہا کہ پارلیمنٹ اور عدلیہ کو آمنے سامنے لانے کے حق میں نہیں ہوں۔ سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ ہر ادارہ اپنی آئینی حد میں رہے تو مسائل پیدا نہ ہوں۔