پاکستان کا بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ پر احتجاج ،بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

ڈی جی سائوتھ ایشیاء ڈاکٹر فیصل نے احتجاجی مراسلہ جے پی سنگھ کے حوالے کیا

منگل 20 فروری 2018 15:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 فروری2018ء) بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا‘ ڈی جی سائوتھ ایشیاء ڈاکٹر فیصل نے احتجاجی مراسلہ جے پی سنگھ کے حوالے کیا‘ پاکستان نے ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا‘ گزشتہ روز بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ سالہ ایان زاہد شہید ہوگیا تھا۔

منگل کو بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان نے ایل او سی پربھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا۔ ڈی جی سائوتھ ایشیاء ڈاکٹر فیصل نے احتجاجی مراسلہ جے پی سنگھ کے حوالے کیا۔ بھارتی فوج کی گزشتہ روز فائرنگ سے آٹھ سالہ ایان زاہد شہید ہوگیا تھا۔ دفتر خارجہ کے مطابق بھارت نے رواں سال 365 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے پندرہ شہری شہید اور 65 زخمی ہوئے ہیں۔ بھارتی فوج کا رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے بھارت سیز فائر معاہدے کی پابندی کرے۔