Live Updates

شہباز شریف، نواز شریف سے بہتر وزیراعظم ثابت ہوسکتے ہیں، پرویزمشرف

یہی حالات رہے تو آئندہ بھی وفاق میں مسلم لیگ(ن)اور سندھ میں پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی،خواہش ہے کہ نئے انتخابات نہ ہوں، موجودہ صورتحال کے باعث نئے انتخابات میں عوام کا نقصان ہی ہوگا، عمران خان میں بھی وژن نہیں ، البتہ ان کی شخصیت پرکشش ہے،میں حقیقی لیڈرشپ پر یقین رکھتا ہوں جو نئے آئیڈیاز کے ساتھ آئے، فاروق ستار سمیت ایم کیو ایم کے کسی دھڑے میں قائدانہ صلاحیتیں نہیں ،میرا ویژن وسیع ہے، ایم کیو ایم اس میں فٹ نہیں ہوتی،موجودہ حکومت کے خاتمے کے بعد وطن آسکتا ہوں آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

منگل 20 فروری 2018 15:20

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 فروری2018ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف نے شہباز شریف کو وزارت عظمی کے لیے نواز شریف سے بہتر قرار دیتے ہوئے پیشنگوئی کی ہے کہ اگر یہی حالات رہے تو آئندہ بھی وفاق میں مسلم لیگ(ن)اور سندھ میں پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی،موجودہ حکومت کے خاتمے کے بعد وطن آسکتا ہوں،خواہش ہے کہ نئے انتخابات نہ ہوں، کیونکہ موجودہ صورتحال کے باعث نئے انتخابات میں عوام کا نقصان ہی ہوگا، عمران خان میں بھی وژن نہیں ہے البتہ ان کی شخصیت پرکشش ہے۔

میں حقیقی لیڈرشپ پر یقین رکھتا ہوں جو نئے آئیڈیاز کے ساتھ آئے، فاروق ستار سمیت ایم کیو ایم کے کسی دھڑے میں قائدانہ صلاحیتیں نہیں ،میرا ویژن وسیع ہے، ایم کیو ایم اس میں فٹ نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ مریم نواز کو ان کی پارٹی کے سیات دان تسلیم نہیں کریں گے، شہباز شریف، نواز شریف سے بہتر وزیراعظم ثابت ہوں گے ۔

پرویز مشرف نے ایم کیو ایم پاکستان کے تنظیمی بحران کے حوالے سے کہا کہ فاروق ستار سمیت ایم کیو ایم کے کسی دھڑے میں قائدانہ صلاحیتیں نہیں ۔میرا ویژن وسیع ہے، ایم کیو ایم اس میں فٹ نہیں ہوتی ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو مہاجروں کا ترجمان سمجھنا سطحی سوچ ہے، ایم کیو ایم کے رہنما تو مزے کرتے ہیں مگر عوام مصیبتوں میں مبتلا ہے اور مہاجر عوام اور دیگر قومیتوں کو آپس میں لڑوایا جاتا ہے۔

کراچی میں نئے انتخابات میں دھڑے بندی کے باعث اتحادی سیاست ہوگی۔سابق صدر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان میں بھی وژن نہیں ہے البتہ ان کی شخصیت پرکشش ہے۔میں حقیقی لیڈرشپ پر یقین رکھتا ہوں جو نئے آئیڈیاز کے ساتھ آئے۔انٹرویو کے دوران پرویز مشرف نے ملکی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ نئے انتخابات نہ ہوں، کیونکہ موجودہ صورتحال کے باعث نئے انتخابات میں عوام کا نقصان ہی ہوگا۔

انہوں نے کہا سپریم غیر معینہ مدت کی عبوری حکومت کے قیام کا فیصلہ دے، جو سیکیورٹی، ترقی اور ملکی خوشحالی کے لیے کام کرے اور اس کے بعد الیکشن ہوں۔ ماضی میں عدالت فوجی اقدام کو جائز قرار دیتی رہی ہے، تاہم اب عدالت فوجی مداخلت کو غیر قانونی قرار دے چکی ہے، اس لیے اب سپریم کورٹ کو ہی کوئی فیصلہ لینا ہوگا۔پرویز مشرف نے کہا فسوجی مداخلت پر پابندی لگا کر ملکی سیکیورٹی کو دا ئوپر لگا دیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہاآپ صحیح یا غلط سمجھیں لیکن اسٹیبلشمنٹ ہمیشہ پاکستان کے لیے سوچتی ہے۔پرویز مشرف نے کہا کہ 'انہیں مقدمے کا سامنا کرنے اور عدالت جانے پر اعتراض نہیں، تاہم غیر قانونی عدالتی فیصلے پر تحفظات ہیں، جو میرے ساتھ ہوچکا ہی'۔ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے خاتمے کے بعد وہ وطن آسکتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات