ظفر الحق کمیٹی رپورٹ پیش نہ کی گئی تو وزیراعظم وزیر داخلہ اور وزیر قانون کو ذاتی حیثیت میں طلب کریں گے، جسٹس شوکت صدیقی
حکومت عدالت کے ساتھ کھیل کھیل رہی ہے،‘ پاکستان کا آئین قادیانیوں کو مسلمان نہیں مانتا‘ اگر ان لوگوں کو پاکستان میں رہنا ہے تو شہری بن کر رہیں اسلام میں نقب نہ لگائیں‘ ختم نبوت کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے فیض آباد دھرنا اور الیکشن ایکٹ میں ختم نبوت سے متعلق ترمیم کے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس
منگل 20 فروری 2018 15:20
(جاری ہے)
جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ رپورٹ پیش نہ کی گئی تو وزیراعظم‘ وزیر داخلہ اور وزیر قانون کو طلب کریںگے اور توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں گے۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعظم کا راجہ ظفر الحق کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ کمیٹی ایک سیاسی جماعت نے بنائی۔ جسٹس شوکت صدیقی نے کہا کہ وزیراعظم ملک کے چیف ایگزیکٹو ہیں ان کا تعلق ہے۔ رپورٹ پیش نہ کی گئی تو آپ کو بھی توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں گے۔ قادیانیوں کو پاکستان ممیں رہنا ہے تو شہری بن کر رہیں۔ اسلام میں نقب نہ لگائیں کوئی فتویٰ نہیں دے رہا پاکستان کا آئین قادیانیوں کو مسلمان نہیں مانتا۔ ختم نبوت کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ختم نبوت سے متعلق درخواست پر روزانہ کی بنیاد پر سماعت کریں گے۔ فیض آباد دھرنے کے معاملے کو عدلات نے غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا کیونکہ فیض آباد دھرنے سے متعلق سپریم کورٹ میں بھی سماعت ہورہی ہے۔ جسٹس شوکت عزیز نے کہا کہ حکومت عدالت کے ساتھ کھیل کھیل رہی ہے۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.