مسلم لیگ (ن) کا ووٹ بنک نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ ہے‘ یہ گالم گلوچ بریگیڈ بن گئی ہے‘ تشویش یہ ہے کہ وزیراعظم بھی اس بریگیڈ کا حصہ بن گئے ہیں‘ وزیراعظم کو لگتا ہے کہ ان کو کئی معاملات میں اعتماد میں نہیں لیا جاتا‘ چور اچکے کی کہیں بھی بات ہو تو مریم اسے اپنے بابا کے اوپر لے لیتی ہے

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 20 فروری 2018 15:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 فروری2018ء) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا ووٹ بنک نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ ہے‘ مسلم لیگ (ن) گالم گلوچ بریگیڈ بن گئی ہے‘ تشویش کی بات یہ ہے کہ وزیراعظم بھی اس بریگیڈ کا حصہ بن چکے ہیں‘ وزیراعظم کو لگتا ہے کہ ان کو کئی معاملات میں اعتماد میں نہیں لیا جاتا‘ چور اچکے کی کہیں بھی بات ہو تو مریم اسے اپنے بابا کے اوپر لے لیتی ہے‘ مریم نواز کو یقین ہے کہ چور ڈاکو کو للکارا جائے تو سمجھو ان کے والد کا نام لیا جارہاہے۔

وہ منگل کو یہاں اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) گالم گلوچ بریگیڈ بن گئی ہے نواز شریف اور مریم نواز بھی اس بریگیڈ کا حصہ ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں نے مسلم لیگ (ن) کے ماموں‘ چاچوں پر بہت دبائو ڈال دیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کا ووٹ بنک نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ ہے۔ کچھ ماموں چاچوں کو ٹرک سے اتار کر سڑک پر پھینک دیا گیا ہے۔

شاہد خاقان عباسی اسی ٹرک پر دوبارہ سوار ہونا چاہ رہے ہیں۔ وزیراعظم کو لگتا ہے کہ انہیں کئی معاملات میں اعتماد میں نہیں لیا جارہا تشویش کی بات یہ ہے کہ وزیراعظم بھی اس گالم گلوچ بریگیڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔ چور اچکے کی کہیں بھی بات ہو مریم اسے اپنے بابا پر لے لیتی ہیں۔ مریم کو کیسے خیال آیا کہ چور اچکے کی بات ہو تو ان کے والد کا ذکر ہے۔ انہیں یقین ہے کہ چور ڈاکو کو للکارا جائے تو اس کا مطلب ہے کہ ان کے والد کا نام لیا جارہا ہے۔