لاہور کی سیشن کورٹ کے باہر وکلا ء میں تلخ کلامی کے بعد فائرنگ، ایک وکیل جاں بحق ، دوسرا شدید زخمی

پولیس نے فائرنگ کرنے والے کاشف راجپوت کو گرفتار کرلیا

منگل 20 فروری 2018 15:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 فروری2018ء) لاہور کی سیشن کورٹ کے احاطے میں ایک وکیل نے تلخ کلامی کے بعد دوسرے وکیلوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک وکیل جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا‘ فائرنگ کرنے والے وکیل کاشف راجپوت کو گرفتار کرلیاگیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے باہر دو وکلاء کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی جس دوران بات بڑھ کر فائرنگ تک جا پہنچی اور کاشف راجپوت نامی وکیل نے طیش میں آکر دوسرے وکیل پر فائر کردیا جس کے باعث رانا اشتیاق موقع پر جاں بحق اور اس کے ساتھ موجود دوسرا وکیل شدید زخمی ہوگیا ، جاں بحق وکیل کی میت اور زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے فائرنگ کرنے والے وکیل کاشف راجپوت کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا۔