جدہ، نوجوانوں نے کاروں کی بیٹریا ں چوری کر نا شروع کر دیں ، مقامی شہری پریشان،وڈیو سوشل میڈیا پر جاری

منگل 20 فروری 2018 15:20

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 فروری2018ء) سعودی عرب کے شہر جدہ میں نوجوانوں نے کاروں کی بیٹریا ں چوری کر نا شروع کر دیں ، مقامی شہری پریشان ہو گئے ، بیٹری چوری کی وڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جنوبی جدہ کے باشندوں نے شکوہ کیا ہے کہ رات کے وقت نامعلوم افراد انکی گاڑیوں سے بیٹریاں چوری کررہے ہیں۔الجامعہ محلے کے ایک مکین نے را ت کے وقت ایک گاڑی سے بیٹری کی چوری کی جملہ تفصیلات پر مشتمل وڈیو تیار کرکے سوشل میڈیا پر جاری کردی۔ مقامی شہری سلطان عبداللہ باوزیر نے شکوہ کیا کہ اس کے گھر کے سامنے اس کی 2گاڑیاں کھڑی ہوئی تھیں دونو ںکی بیٹریاں چوری ہوگئیں۔ یہ کام 14سالہ لڑکے کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :