حادثے کا شکار ایرانی مسافر بردار طیارے کا ملبہ مل گیا، ترجمان سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی

منگل 20 فروری 2018 15:20

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 فروری2018ء) سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان نے کہا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے مسافر بردار طیارے آسمان ایر کا ملبہ مل گیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان رمضان شریف نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ہیلی کاپٹروں نے دنا کے پہاڑی سلسلے میں حادثے کا شکار ہونے والے مسافر بردار طیارے آسمان ایر کے ملبے کا پتہ لگا لیا ہے۔واضح رہے کہ اتوار کے روزاسلامی جمہوریہ ایران میں آسمان کمپنی کامسافر بردارطیارہ اے ٹی آر 72 گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار 66 افراد جاں بحق ہوگئے۔