روس نے شام میں امریکی فوج کی موجودگی کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا

امریکہ شام میں دہشت گردی کو اب بھی ہوا دے رہا ہے، امریکی فوج کو شام کی سرزمین فوری طور پرترک کردینی چاہیے،روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا مشرق وسطی کانفرنس سے خطاب

منگل 20 فروری 2018 15:20

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 فروری2018ء) روس نے شام میں امریکی فوج کی موجودگی عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ شام میں دہشت گردی کو اب بھی ہوا دے رہا ہے، امریکی فوج کو شام کی سرزمین فوری طور پرترک کردینی چاہیے۔

(جاری ہے)

روسی میڈیا کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ماسکو میں مشرق وسطی سے متعلق کانفرنس میں شام کی سرزمین میں امریکی فوج کی موجودگی کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج کو شام کی سرزمین فوری طور پر ترک کردینی چاہیے۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ شام میں دہشت گردی کو اب بھی ہوا دے رہا ہے اور دہشت گردوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔سرگئی لاوروف نے کہا کہ شام کے تمام علاقوں پر شامی فورس کا قبضہ ہونا چاہیے اور امریکہ کو فوری طور پر اپنی فوج شام سے نکال لینی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :