ایران نئی دہشتگرد تنظیمیں قائم کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے، سعودی وزیر خارجہ

ایران کا ایٹمی معاہدہ کالعدم ہوچکا ہے، ایران اور یورپی ممالک کے درمیان تجارتی لین دین کا مطلب پاسداران انقلاب کو کھلے چیک فراہم کرنے جیسا ہے،سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا امریکی چینل کو انٹرویو

منگل 20 فروری 2018 15:20

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 فروری2018ء) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے خبردار کیا ہے کہ ایران نئی دہشتگرد تنظیمیں قائم کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے، ایران کا ایٹمی معاہدہ کالعدم ہوچکا ہے۔ امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے الجبیر نے کہا کہ ایران حزب اللہ کے طرز کی مزیددہشتگرد تنظیمیں قائم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

الجبیر نے توجہ دلائی کہ ایران اور یورپی ممالک کے درمیان تجارتی لین دین کا مطلب پاسداران انقلاب کو کھلے چیک فراہم کرنے جیسا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراق کی تعمیر نو سے متعلق کویتی کانفرنس میں عراق سے کئے جانے والے سرمایہ کاری کے ایک تہائی وعدے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے کئے ہیں۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ قطر کے ساتھ بحران جی سی سی کے دائرے میں حل ہوجائیگا۔ قطر نے اب تک جتنے اقدامات کئے ہیں ناکافی ہیں۔

متعلقہ عنوان :