لاہور میں نابینا افراد کا مال روڈ کلب چوک پر دھرنا دوسرے روز میں داخل‘مطالبات نہ مانے جانے تک احتجاج کا اعلان

منگل 20 فروری 2018 15:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 فروری2018ء) لاہور میں نابینا افراد کا مال روڈ کلب چوک پر دھرنا دوسرے روز میں داخل‘مطالبات نہ مانے جانے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔تفصیلات کے مطابق سرکاری نوکریوں اور ڈیلی ویجز پر بھرتی ملازمین کو مستقل کرنے کا مطالبہ لیے نابینا افراد پھر سڑکوں پر آگئے۔ مظاہرین نے کلب چوک کو بلاک کر کے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے حق کے لیے گزشتہ روز سے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی ان سے مذاکرات کرنے نہیں آیا۔ دھرنے کے باعث مال روڈ پر ٹریفک متاثر ہو رہی ہے۔ کینال روڈ سے مال روڈ کی جانب جانے والی ٹریفک کو بیرئیر لگا کر بند کر دیا گیا ہے مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومتی وعدے صرف وعدے ہی ہیں، اسی لیے بار بار احتجاج کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ از خود نوٹس لے کر انہیں ان کا حق دلوایا جائے۔

متعلقہ عنوان :