پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے گریڈ1 سے 4 سکیل کے ملازمین کا ڈیوٹی کی بجائے احتجاجی مظاہرہ

احتجاج کرنے والوں میں پیرامیڈیکل سٹاف اور آلائیڈ ہیلتھ ورکرز کے ملازمین شامل ‘مطالبات منظور نہ ہوئے تو مستقل کام بند کر نے کی دھمکی

منگل 20 فروری 2018 15:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 فروری2018ء) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے گریڈ1 سے 4 سکیل کے ملازمین کا ڈیوٹی کی بجائے احتجاجی مظاہرہ ‘احتجاج کرنے والوں میں پیرامیڈیکل سٹاف اور آلائیڈ ہیلتھ ورکرز کے ملازمین شامل ہیں جبکہ مظاہرین نے کہا ہے کہ وہ مختلف شعبوں میں 10 سال سے زائد عرصے سے کام کر رہے ہیں ،حکومت کی جانب سے احکامات جاری کیے کہ تمام ملازموں کو ریگولرکیا جائے ، اس کیباوجود انتظامیہ کیکان پر جوں تک نہیں رینگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ملازمین مستقل نہ کیے جانے پرایم ایس آفس کے باہر سراپا احتجاج ہوئے انکا کہنا ہے کہ کئی سالوں سے کام کر رہے ہیں لیکن انتظامیہ انہیں ریگولر نہیں کر رہی ، جس کے باعث وہ اپنا احتجاج ریکارڈ کرارہے ہیںاحتجاج کرنے والوں میں پیرامیڈیکل سٹاف اور آلائیڈ ہیلتھ ورکرز کے ملازمین شامل ہیں، مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ مختلف شعبوں میں 10 سال سے زائد عرصے سے کام کر رہے ہیں ،حکومت کی جانب سے احکامات جاری کیے کہ تمام ملازموں کو ریگولرکیا جائے ، اس کیباوجود انتظامیہ کیکان پر جوں تک نہیں رینگیاحتجاج کے باعث دور دراز کے شہروں سے آئے مریض بھی رل گئے، ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال انتظامیہ کی جابنب سے پہلے اطلاع نہیں دی جاتی جس کی وجہ انہیں خواری کا سامنا کرناپڑتا ہے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ملازمین کا کہنا تھا کہ اگر انہیں مستقل نہ کیا گیا تو احتجاج جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :