سیشن کورٹ لاہور کے احاطے میں ایک ماہ میں دوسرا واقعہ فائرنگ سے 2 وکیل جاں بحق‘ ملزم گرفتار

سیشن جج عابدحسین قریشی نے سیشن کورٹ میں فائرنگ کانوٹس لے لیا،ڈی آئی جی آپریشنزسے رپورٹ طلب واقعہ افسوسناک ہے‘ وکلااور ججز کوتحفظ حاصل نہیں،آج کاواقعہ بھی ناقص سیکیورٹی کے باعث پیش آیا‘ صدر لاہور بار ایسوسی ایشن ملک ارشد

منگل 20 فروری 2018 15:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 فروری2018ء) سیشن کورٹ لاہور کے احاطے میں ایک ماہ میں دوسرا واقعہ فائرنگ سے 2 وکیل جاں بحق‘پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا‘سیشن جج عابدحسین قریشی نے سیشن کورٹ میں فائرنگ کانوٹس لے لیا اورڈی آئی جی آپریشنزسے رپورٹ طلب کرلی جبکہ صدر لاہور بار ایسوسی ایشن ملک ارشد نے کہا ہے کہ سیشن کورٹ میں فائرنگ افسوسناک ہے،پہلے فائرنگ کرنے والے ملزمان کوبھی عدالت پیش نہیں کیا وکلااور ججز کوتحفظ حاصل نہیں،آج کاواقعہ بھی ناقص سیکیورٹی کے باعث پیش آیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں وکیل کے یونیفارم میں ملبوس شخص نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 وکیل جاں بحق ہو گئے،جاں بحق ہونے والے ایک وکیل کی شناخت رانا ندیم کے نام سے ہوئی ہے،فائرنگ کے بعد سیشن کورٹ میں بھگڈر مچ گئی اورسیشن کورٹ کے تمام دروازے بند کردیئے گئے،پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کاشف راجپوت کو حراست میں لے لیاپولیس کے مطابق ملزم اور جاں بحق وکیل رانا ندیم کزن تھے ،وکلامیں پراپرٹی کے تنازع پرفائرنگ ہوئی سیشن جج عابدحسین قریشی نے سیشن کورٹ میں فائرنگ کانوٹس لے لیا اورڈی آئی جی آپریشنزسے رپورٹ طلب کرلی،سیشن جج نے کہا ہے کہ بتایاجائے سیکیورٹی کے باوجوداسلحہ اندرکیسے آیا صدر لاہور بار ایسوسی ایشن ملک ارشد نے کہا ہے کہ سیشن کورٹ میں فائرنگ افسوسناک ہے،پہلے فائرنگ کرنے والے ملزمان کوبھی عدالت پیش نہیں کیاگیا،انہوں نے کہاکہ وکلااور ججز کوتحفظ حاصل نہیں،آج کاواقعہ بھی ناقص سیکیورٹی کے باعث پیش آیاواضح رہے کہ اس سے پہلے بھی سیشن کورٹ میں فائرنگ کاواقعہ ہوچکاہے،مخالفین کی فائرنگ سے قتل کاملزم اورہیڈکانسٹیبل جاں بحق ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :