لاہور کے علاقہ کاہنہ میں 12 سالہ لڑکی کی ہلاکت کا ڈراپ سین ہو گیا، مقتولہ کا قاتل کوئی اور نہیں بڑا بھائی نکلا

منگل 20 فروری 2018 15:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 فروری2018ء) لاہور کے علاقہ کاہنہ میں 12 سالہ لڑکی کی ہلاکت کا ڈراپ سین ہو گیا، مقتولہ کا قتل کوئی اور نہیں اس کا بڑا بھائی نکلاجس کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملزم سیف اللہ نے اپنی بہن کو موبائل فون استعمال کرنے سے منع کیا ،باز نہ آنے پر گھر کی چھت پر لے جاکر فائرنگ کر دی پولیس کے مطابق ملزم نے فائرنگ کے بعد بندوق الماری میں چھپا دی تھی اور لاش کو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد فرار ہوگیا تھا، جبکہ اہلخانہ نے واقعہ کو خودکشی کارنگ دینے کی کوشش کی۔

متعلقہ عنوان :