Live Updates

عمران خان نے پشاور کے ارباب اسٹیڈیم کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کر دیا

خیبر پختونخوا سے کرکٹ کے کھلاڑی سامنے آ رہے ہیں، سکول کے لڑکوں کی تربیت کیلئے کرکٹ اکیڈمی بن رہی ہے ‘ کے پی میں 100 گرائونڈ بنا چکے ہیں ‘ پاکستان میں 20 کروڑ عوام کیلئے آسٹریلیا سے بھی کم میدا ن ہیں ‘ یتیم بچوں کیلئے قائم سنٹر سے متعلق کسی حکومت نے کوشش نہیں کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا تقریب سے خطاب

منگل 20 فروری 2018 15:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 فروری2018ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا سے کرکٹ کے کھلاڑی سامنے آ رہے ہیں۔ سکول کے لڑکوں کی تربیت کیلئے کرکٹ اکیڈمی بن رہی ہے ‘ کے پی میں 100 گرائونڈ بنا چکے ہیں ‘ پاکستان میں 20 کروڑ عوام کیلئے آسٹریلیا سے بھی کم میدا ن ہیں ‘ یتیم بچوں کیلئے قائم سنٹر سے متعلق کسی حکومت نے کوشش نہیں کی۔

بدھ کو عمران خان نے پشاور کے ارباب اسٹیڈیم کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کر دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے کرکٹ کے کھلاڑی سامنے آ رہے ہیں ۔ کے پی کے میں زیادہ سہولیات دینے کی ضرورت ہے۔ سکول کے لڑکوں کی تربیت کیلئے کرکٹ اکیڈمی بن رہی ہے۔ کے پی کے میں 100 گرائونڈ بنا چکے ہیں ‘ پاکستان میں 20 کروڑ عوام کیلئے آسٹریلیا سے بھی کم میدان ہیں۔ ٹیلنٹ کو نکھارنے کیلئے مزید گرائونڈ بنانے ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ سکولوں کی سطح پر بھی گرائونڈ بنانا ہماری ترجیح حے۔ ہماری 70 فیصد آبادی 35 سال سے کم سال کی ہے۔ ‘ یتیم بچوں کیلئے قائم سنٹر سے متعلق کسی حکومت نے کوشش نہیں کی۔ …

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات