زینب قتل کیس میں سزا یافتہ مجرم عمران نے انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

اپیل میں مجرم عمران نے خود کو بے گناہ قرار دیا ہے

منگل 20 فروری 2018 15:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 فروری2018ء) زینب قتل کیس میں سزا یافتہ مجرم عمران نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ اپیل میں مجرم عمران نے خود کو بے گناہ قرار دیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کے دوران قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے فیصلہ جلد بازی میں سنایا ‘ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

(جاری ہے)

منگل کو زینب قتل کیس میں مجرم عمران نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ مجرم عمران کی سزا کے خلاف اپیل جیل انتظامیہ کی جانب سے دائر کی گئی۔ اپیل میں مجرم عمران نے خود کو بے گناہ قرار دیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ٹرائل کے دوران قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے فیصلہ جلد بازی میں سنایا ‘ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم عمران کو 4 مرتبہ سزائے موت کی سزا سنائی تھی۔ …

متعلقہ عنوان :