کشمیر کونسل کا خاتمہ وزیر اعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر کا اہم کارنامہ ہے‘کشمیر کونسل کا خاتمہ ناگزیر ہو چکا تھا‘مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے کارکنان وزیر اعظم وصدر جماعت راجہ فاروق حیدر خان کے فیصلے کی حمایت کرتی ہے

مسلم لیگ (ن) ناٹنگھم کے نوجوان رہنما چوہدری معروف حسین کا بیان

منگل 20 فروری 2018 15:20

ناٹنگھم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 فروری2018ء) مسلم لیگ (ن) ناٹنگھم کے نوجوان رہنما چوہدری معروف حسین نے کہا ہے کہ کشمیر کونسل کا خاتمہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا اہم کارنامہ ہے۔کشمیر کونسل کا خاتمہ ناگزیر ہو چکا تھا ۔مسلم لیگ ن برطانیہ کے کارکنان وزیر اعظم وصدر جماعت راجہ فاروق حیدر خان کے فیصلے کی حمایت کرتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے مذید کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حید رخان کشمیریوں کے مسلمہ لیڈر ہیں اور کشمیر کونسل کے خاتمے کا اعلان کر کے انہوںنے کشمیریوں کے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں۔راجہ فاروق حیدر خان محسن کشمیر اور ان کے اقدامات تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے جائیں گے۔راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں حکومت آزاد کشمیر نے تعمیر وترقی اور عوامی خوشخالی کا نیا دور شروع کر دیا ہے اور انشاء الله میرٹ اور گڈگورننس کے تمام تقاضے پورے کرتے ہوئے خطے کو مثالی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :