تارکین وطن قیمتی اثاثہ اور ان کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیحی ہے‘تارکین وطن ریاست کے سفیر ہیں اور ان کی شبانہ روز محنتوں اور جدوجہد سے آج مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہو رہی ہے‘تارکین وطن سمال انڈسٹری سمیت ہائیڈرل پروجیکٹ ودیگر منصوبہ جات میں سرمایہ کاری کریں حکومت آزاد کشمیر تخفظ فراہم کریگی

سابق وزیر اعظم سردار سکندر حیات کی سابق میڈیا ایڈوائزر صدر آزاد کشمیر خالد محمودخالق نے ملاقات میں بات چیت

منگل 20 فروری 2018 15:20

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 فروری2018ء) سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات خان سے سابق میڈیا ایڈوائزر صدر آزاد کشمیر خالد محمودخالق نے ملاقات کی۔ملاقات میں دوطرفہ امور سمیت آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال اور اوورسیز کشمیریوں کے مسائل پر گفتگو کی گئی۔سابق وزیر اعظم سردار سکندر حیات نے اپنی گفتگو میں کہا کہ تارکین وطن قیمتی اثاثہ اور ان کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیحی ہے۔

تارکین وطن ریاست کے سفیر ہیں اور ان کی شبانہ روز محنتوں اور جدوجہد سے آج مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔تارکین وطن سمال انڈسٹری سمیت ہائیڈرل پروجیکٹ ودیگر منصوبہ جات میں سرمایہ کاری کریں حکومت آزاد کشمیر تخفظ فراہم کریگی۔

(جاری ہے)

سیاحت کے فروغ کے لئے حکومت اقدامات کر رہی ہے تاکہ تارکین وطن اور پاکستانی سیاح سیر وتفریح کی غرض سے آزاد کشمیرکا رخ کریں۔

اس موقع پر سابق میڈیا ایڈوائزر خالد محمودخالق نے سابق وزیر اعظم سردار سکندر حیات خان کی قومی،ملی،سیاسی وسماجی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ سردار سکند رحیات خان ریاست جموں وکشمیر کا قیمتی اثاثہ ہیں۔بطور صدر،وزیر اعظم اور ایک پارلیمنٹرین ریاست کے لئے آپ کی خدمات کو تاریخ کے سنہری حروف میں لکھا جائیگا۔

خالد محمود خالق نے مذید کہا کہ تارکین وطن دیار غیر میں ملک کے بلا تنخواہ سپاہی ہیں مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حکومت آزادکشمیر تارکین وطن کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کر رہی ہے صرف اخباری بیانات اور وعدوں سے تارکین وطن کے مسائل حل نہیں ہونگے اگر حکومت آزادکشمیر تارکین وطن کے مسائل حل کرے گی تو تارکین وطن اپنے ملک میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرینگے جس سے نہ صرف آزاد خطہ ترقی کرے گا بلکہ عوام بھی خوشحال ہو گی ۔