سعودی عرب ، وکیل کا ڈھونگ رچانے والے 23 افراد گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 20 فروری 2018 15:08

سعودی عرب ، وکیل کا ڈھونگ رچانے والے 23 افراد گرفتار
دمام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 فروری2018ء) ذرائع کے مطابق سعودی وزارت انصاف نے 23 بہروپیوں کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔ وہ خود کو وکیل ظاہر کرکے مقامی شہریوں اور تارکین وطن کو بے وقوف بنا رہے تھے۔ وزارت انصاف نے عکاظ اخبار کو بتایا کہ قانون وکالت کی دفعہ 37کے بموجب انہیں ایک برس تک قیدیا 30ہزار ریال تک کا جرمانہ ہوگا۔

(جاری ہے)

بیک وقت دونوں سزائیں بھی دی جاسکتی ہیں۔ سعودی حکام نے غیر ملکیوں کو بھی ایسے بہروپیے وکیلوں سے ہوشیار رہنے کو کہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ ان سے یہ بھی کہا ہے کہ کسی بھی ایسے جعلی وکیل کی نشاندہی کریں اور انکے خلاف شکایت درج کروائیں تاکہ ایسے جعلی وکیلوں کے خلاف فوری کاروائی کی جا سکتے اور انھیں عبرت کا نشانہ بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :