شادی کب کرو گے؟اس سوال سے تنگ آ کر نوجوان نے خود سے ہی شادی رچا لی،فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 20 فروری 2018 14:49

شادی کب کرو گے؟اس سوال سے تنگ آ کر نوجوان نے خود سے ہی شادی رچا لی،فوٹو ..
بھارت(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20فروری 2018ء)دنیا کے ہر معاشرے میں شادی کو ایک ضروری کام سمجھا جاتا ہے۔اور جب کسی لڑکے یا لڑکی کی عمر ایک خاص حد تک پہنچ جائے تو لوگ اس سے شادی سے متعلق سوالات کرنے لگ جاتے ہیں اور اگر کوئی شادی نہ کرنا چاہئے اور تنہا زندگی گزارنا چاہے تو اسے باغی کہا جاتا ہے۔بھارت میں ایک 28سالہ نوجوان نخیل ملک نے ایسے لوگوں کو سبق سکھانے کا فیصلہ کیا ۔

(جاری ہے)

نوجوان نخیل عورتوں کے اس سوال سے تنگ آ گیا تھا کہ بیٹا شادی کب کر رہے ہو؟نوجوان نے ان تمام عورتوں کے سامنے شادی کا اعلان کیا اور اپنی ایک فوٹوگرافر دوست بھومیکا بھاٹیا کو بلایا اور اس کے ساتھ کچھ ایسا کرنے کا منصوبہ بنایا کہ ان تمام رشتہ داروں اور خواتین کے منہ بند ہو سکیں اور اس کے دو گھنٹے کے دوران ہی ان دونوں نے ایک ایسا فوٹو شوٹ مکمل کر لیا جس میں نوجوان خود سے شادی کر رہا ہے۔

نخیل نے اپنی شادی کی تصاویر سب کو دکھا کر یہ پیغام دیا کہ وہ اپنا جیون ساتھی تلاش کر چکا ہے۔نوجوان کا یہ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔اور سشل میڈیا صارفین اس پر مختلف قسم کے تبصرے کر رہے ہیں۔کچھ صارفین کی جانب سے نوجوان کو خود کے ساتھ ہی شادی رچانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔جب کہ صارفین نے اسے محض مذاق قرار دیا۔
شادی کب کرو گے؟اس سوال سے تنگ آ کر نوجوان نے خود سے ہی شادی رچا لی،فوٹو ..