ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کے مبینہ سکینڈل کی تحقیقات کے لئے معاملہ ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ کے سپرد کر دیا گیا

سکینڈل کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، مجھے پاک سرزمین پارٹی چھوڑنے کی سزا دی جا رہی ہے، سلمان مجاہد بلوچ

منگل 20 فروری 2018 17:00

ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کے مبینہ سکینڈل کی تحقیقات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کے مبینہ سکینڈل کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیاگیا، موبائل فون کے استعمال کے متعلق پوچھ گچھ کے لئے معاملہ ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ کے سپرد کردیاگیا۔

(جاری ہے)

سلمان مجاہد بلوچ نے اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ اس سکینڈل کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، مجھے صرف اور صرف پاک سرزمین پارٹی چھوڑنے کی سزادی جارہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے میرے موبائل فون کا تمام ریکارڈ حاصل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ مجھ پر خاتون اور اس کے بھائی کی طرف سے مبینہ زیادتی کے مقدمات کے اندراج میں تضاد پایا جاتا ہے ۔ ایف آئی آر میں الگ الگ وقت اور مقام بتائے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایف آئی اے ، سائبر کرائم ونگ میرے سمیت الزامات لگانے والوں کے موبائل ڈیٹا کی بھی جانچ پڑتال کرے۔