سعودی حکومت خواتین میں مہربان۔۔۔ معروف یونیورسٹی میں خواتین کیلئے بڑی سہولت فراہم کردی گئی

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 20 فروری 2018 14:38

سعودی حکومت خواتین میں مہربان۔۔۔ معروف یونیورسٹی میں خواتین کیلئے ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 فروری2018ء)   مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی امیرہ نورہ یونیورسٹی نے سعودی خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے کےلئے اپنے یہاں قائم اسکول کیلئے نئی گاڑیاں حاصل کرلیں۔

(جاری ہے)

تقریباً 3ماہ بعد سعودی خواتین کو مملکت بھر میں مردوں کی طرح ڈرائیونگ کی اجازت حاصل ہوجائیگی۔ متحدہ عرب امارات کے ماتحت کار ڈرائیونگ انسٹیٹیوٹ سے گاڑیوں کی پہلی کھیپ یونیورسٹی پہنچ گئی۔ یونیورسٹی نے خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے کیلئے لیڈیز ٹرینرز کی تقرری کا بھی عندیہ دیدیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :