صوبا ئی وزیر اطلا عات کاشاعر و ادیب سوز ہا لا ئی کے انتقال پراظہا ر افسوس

منگل 20 فروری 2018 16:49

صوبا ئی وزیر اطلا عات کاشاعر و ادیب سوز ہا لا ئی کے انتقال پراظہا ر افسوس
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) صوبا ئی وزیر اطلا عات، محنت ، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سندھ سید نا صر حسین شاہ نے بزرگ و معروف شاعر و ادیب سوز ہا لا ئی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، انھو ں نے مرحوم کے صاحبزادے جا وید سوز ہا لا ئی سے اظہا ر تعزیت کرتے ہو ئے کہا کہ سوز ہا لا ئی کے انتقال سے شعر و ادب کی دنیا ایک بزرگ اور عظیم شخصیت سے محروم ہو گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شعر و ادب کی دنیا میں مرحوم کی خدمات ہمیشہ یا د رکھی جا ئیں گی ،ان کے انتقال سے جو خلا پیدا ہو ا وہ عرصے تک پر نہیں ہو سکے گا۔ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرماکر اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین وپسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔