ْپیپلز پارٹی ملیر کے تحت میمن گوٹھ میں ممبر سازی کا آغاز 22فروری سے ہوگا ،آغا کریم خان

منگل 20 فروری 2018 16:47

ْپیپلز پارٹی ملیر کے تحت میمن گوٹھ میں ممبر سازی کا آغاز 22فروری سے ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو کی ہدایت پر ضلع ملیر کے سٹی ایریا میں ممبر سازی کا آغاز 22 فروری سے میمن گوٹھ میں ہوگا۔ پی پی پی پی ایس 127 کے صدر جان محمد بلوچ کی نگرانی میں ممبر سازی کے لیے مرکزی کیمپ میمن گوٹھ میں لگا یا جائیگا جس کا افتتاح 22 فروری کی شام 4بجے ہوگا ،کیمپ میں کراچی ڈویژن اور ضلع ملیر کی مرکزی قیادت شرکت کرے گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پیپلز پارٹی سٹی ایریا پی ایس 127 کے جنرل سیکریٹری سلیم میمن ، انفارمیشن سیکریٹری آغا کریم خان،یوسی درسنہ چنو،یوسی کونکڑو ،یوسی میمن گوٹھ ،یوسی بھٹائی آباد ،یوسی جام مراد ،یوسی غریب آباد ،یوسی جعفر طیار ،یوسی دائود بروہی گوٹھ ،یوسی کنٹونمنٹ کے تمام علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے یونین کونسلوں کے سابق ذمہ داروں ،چیئر مینوں،وائس چیئر مینوں ،کونسلروں،کارکنوں اور عوام سے ملاقات کی اور اُن سے پارٹی کی ممبر سازی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ۔