بھارتی شخص نے زہریلے سانپ کو کاٹ لیا ، سانپ نے مجھے کاٹا میں نے بدلہ لے لیا۔ بھارتی شخص

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 20 فروری 2018 14:00

بھارتی شخص نے زہریلے سانپ کو کاٹ لیا ، سانپ نے مجھے کاٹا میں نے بدلہ ..
لکھنؤ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 فروری 2018ء) : آپ نے سانپ کے کاٹنے کے تو بہت سے قصے سُن رکھے ہوں گے لیکن بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک انوکھا واقعہ سننے میں آیا جہاں ایک شخص نے سانپ کو ہی کاٹ لیا۔ بھارتی شخص سونی لال کا کہنا ہے کہ اس نے یہ سب سانپ سے بدلہ لینے کے لیے کیا ہے۔ سونی لال کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے سونی لال کا معائنہ کرنے کے بعد بتایا کہ اس کے جسم پر کہیں بھی سانپ کے کاٹنے کے نشانات نہیں ہیں۔

ڈاکٹر ہتیش کا کہنا تھا کہ سونی لال کے پڑوسی اسے اسپتال لے کر آئے اور بتایا کہ اس کو سانپ نے کاٹ لیا ہے لیکن طبی معائنہ کرنے پر ہمیں سونی لال کے جسم پر کہیں بھی سانپ کے ڈنگ کے نشان نہیں ملے۔ ہوش میں آنے پر سونی لال نے بتایا کہ وہ اپنے کھیتوں میں موجود تھا جب ایک سانپ نے اسے کاٹا، سونی لال نے بتایا کہ میں نے فوری طور پر سانپ کو پکڑا اور اس کا پھن اپنے منہ میں ڈال کر چبا کر باہر پھینک دیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سونی لال سانپ کو کاٹنے کی وجہ سے بے ہوش ہوا نہ کہ سانپ کے کاٹنے کی وجہ سے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سونی لال نشے کا عادی ہے۔ مقامی افرا د نے سونی لال کے اس فعل پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے کانوں پر یقین نہیں آرہا ، کوئی کیسے ایک سانپ کو کاٹ سکتا ہے؟

متعلقہ عنوان :