آپ اس وقت پیدا بھی نہیں ہوئیں تھی جب میں ایم پی اے بنا تھا،نبیل گبول نے ن لیگی رہنما کی کلاس لے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 20 فروری 2018 14:00

آپ اس وقت پیدا بھی نہیں ہوئیں تھی جب میں ایم پی اے بنا تھا،نبیل گبول ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20فروری 2018ء)آپ اس وقت پیدا بھی نہیں ہوئیں تھی جب میں ایم پی اے بنا تھا،نبیل گبول نے مائزہ حمید کی کلاس لے لی ۔تفصیلات کے مطابق نجی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نبی گبول نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں جو بھی ہو رہا ہے وہ پلاننگ کا حصہ ہے۔عوام کے سامنے مطلوم بن کر ان کی ہمدردی لوٹی جا رہی ہے ۔تا کہ مسلم لیگ ن کو 2018کے الیکشن میں جتوا سکیں۔

اس لئے یہ سب ایک پلان کے تحت دوبارہ عوام میں جا رہے ہیں تا کہ مریم نواز صاحبہ کو پارٹی کا ہیڈ بنایا جا سکے۔نبیل گبول کی اس بات کا جواب دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کی رہنما مائزہ حمید نے کہا کہ یہ سب اللہ کا پلان ہے آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ یہ سب پلان کے تحت کیا جا رہا ہے۔نبیل گبول نے کہا مائزہ حمید آپ بہت بول رہی ہین لیکن آپ اس وقت پیدا بھی نہیں ہوں گی۔

(جاری ہے)

جب میں ایم پی اے بنا تھا۔نبیل گبول کا کہنا تھا کہ عوام بیوقوف نہیں ہے۔لودھراں کا الیکشن جیت جانے کی وجہ سے ن لیگ یہ نہ سمجھے کہ وہ اگلے انتخابات میں بھی جیت جائے گی۔جس پر مائزہ حمید اپنی پارٹی کے دفاع میں بولنے لگ گئیں۔نبیل گبول نے کہا کہ مائزہ حمید میں آپ کو سننا چاہتا ہوں لیکن جب آپ کا چہرہ میرے سامنے آتا ہے تو میں چپ ہو جاتا ہوں۔مائزہ حمید اور نبیل گبول کے ہونے والی گفتگو کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئے: